Powered by Blogger.

Site

irfanbiss.blogspot.com

پانی کے سنگین بحران نے پاکستان کو دنیا میں پانی کی قلت شکار تیسرا ملک بنا دیا

پانی کے سنگین بحران نے پاکستان کو دنیا میں پانی کی قلت  شکار تیسرا ملک بنا دیا، پاکستانیوں کےبے دریغ پانی ضائع کرنیکی عادت پر جرمن سفیر میدان میں آگئے، ایسا کام کر ڈالا کہ دیکھ کر پاکستانی شرم سے پانی پانی ہو جائینگے
02/June/2018,  www.Worldinfotoday.come
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات جرمن سفیر پاکستانی کھانوں، کلچر کے تو دلدادہ ہے ہیں تاہم وہ پاکستان کے مسائل سے بھی مکمل آگاہی رکھتے ہیں اور پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ پانی کا بحران ہے ۔ پانی کے سنگین بحران نے پاکستان کو دنیا بھر میں پانی کی قلت کے شکار ممالک میں تیسرے نمبر پر لا کھڑا کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں تعینات جرمن سفیر بھیاس مسئلے کی سنگینی کا احساس دلانے کیلئے میدان میں آگئے ہیں۔ انہوں نے پاکستانیوں کو احساس دلایا ہے کہ وہ کس طرح پانی بچا

کر اس بحران میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان دنیا میں پانی کی قلت کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے۔ایک بالٹی پانی سے گاڑی دھو کر جرمن سفیر نے یہ احساس دلانے کی کوشش کی ہے کہ روزمرہ کی زندگی میں پانی کو بچانے کے بہت سے طریقے ہیں۔

Tag : News Updates
0 Komentar untuk "پانی کے سنگین بحران نے پاکستان کو دنیا میں پانی کی قلت شکار تیسرا ملک بنا دیا"

Back To Top