Powered by Blogger.

Site

irfanbiss.blogspot.com

پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے80پیسے

پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے80پیسے تک اضافے کاامکان
30/May/2018 www.Worldinfotoday.com
اسلام آباد:حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی ،یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 80پیسے تک اضافے کا مکان ہے۔

عوام کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، اب عوام ہوجائیں خبردار کیوںکہ حکومت کرے گی ایک بار پھر پٹرول بم کا وار جس کے بعد آئے گا مہنگائی کا طوفان۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری کے مطابق یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے سے زائد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگراسمری کے مطابق،پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 46 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل 7روپے 86پیسے،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے 25 پیسےجبکہ مٹی کا تیل 5روپے 61پیسے مہنگا کرنے  کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمت چار سال کی بلند ترین سطح تک جا پہنچی ہے جو کہ درآمد کرنے والے ممالک میں مہنگائی میں اضافے کا باعث بنے گی۔

علاوہ ازیں حکومت اپنے دور کے آخری دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا فیصلہ کرےگی۔

Tag : News Updates
0 Komentar untuk "پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے80پیسے"

Back To Top