Powered by Blogger.

Site

irfanbiss.blogspot.com

Tariq jameel ab Pakistan ke sab faradiyun ko bachyga

Tariq jameel ab Pakistan ke sab faradiyun ko bachyga rock sako to rock lo

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو نیب سے رعایت دلوانے کیلئے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی خدمات حاصل کئے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ٹونٹی فور نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی رانا عظیم نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں ندیم ضیا کو گرفتار کر لیا جائے گا۔پیراگون سوسائٹی کا چیف ایگزیکٹووفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا دایاں ہاتھ ہے اور اس سوسائٹی میں ایک وزیر نہیں ہے بلکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا بھی حصہ ہے۔میرے پاس ثبوت موجود

ہیں۔ پنجاب کے کئی بیوروکریٹس ، پنجاب پولیس کے افسران کا بھی اس سوسائٹی میں حصہ موجود ہے۔ رانا عظیم نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے نے ڈیفنس میں ایک کنٹریکٹر سے تحفے میں گھر لیا ہے جہاں وہ رہتے ہیں جبکہ ان کا 40کنال کا گھر بن رہا ہے اس کی ادائیگی کہاں سے ہو رہی ہے ؟رانا عظیم نے بریکنگ نیوز دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں پنجاب کے اندر گرفتاریاں ہونے والی ہیں، گرفتار ہونے والے افراد میں سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی ایل ڈی اے بھی شامل ہیں کیونکہ ان سب کا اس کرپشن میں حصہ ہے جو یہ لوگ وصول کرتے ہیں۔ شہباز شریف سب سے اوپر بیٹھے اپنا حصہ وصول کر رہے ہیں ۔رانا عظیم نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے مزید کہا کہ چند روز قبل وفاقی وزیر نے ایک مذہبی سکالر کو اپنے گھر بلایا اور انہیں کہا کہ وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے پاس موجود سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو نیب سے رعایت لے کر دیں جبکہ اس سے قبل بھی کافی مرتبہ ان سے رعایت دلوانے کیلئے کہا گیا تھا۔ رانا عظیم نے مذہبی سکالر کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ اس مذہبی سکالر کا نام مولانا طارق جمیل ہے جس کی خدمات احد چیمہ کو رعایت دلوانے کیلئے حاصل کی جا رہی ہیں

Tag : News Updates
0 Komentar untuk "Tariq jameel ab Pakistan ke sab faradiyun ko bachyga"

Back To Top