Powered by Blogger.

Site

irfanbiss.blogspot.com

Immam khana kaaba nawaz shareef ko bachane aagya

اسلام ٹائمز۔ امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب لاہور میں موجود ہیں۔ امام کعبہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی "آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس" میں شرکت کیلئے لاہور آئے ہیں۔ امام کعبہ کے اعزاز میں آج لاہور میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا جس میں امام کعبہ نے صحافیوں سے بھی گفتگو کی۔ امام کعبہ کے دورہ لاہور کے حوالے سے کہا جا رہا تھا کہ یہ دورہ مکمل طور پر مذہبی ہے جبکہ اس دورے کے دوران امام کعبہ سیاسی امور پر بھی بیان بازی کرتے دکھائی دیئے۔ امام کعبہ نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مسلمانوں کیخلاف غلط پروپیگنڈا جاری ہے، پاکستان ہمارا دوست اور قریبی ملک ہے۔ امام کعبہ نے سعودی عرب کی خارجہ پالیسی پر بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی خارجہ پالیسی دہشتگردی کیخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کون ہمارا دوست اور کون دشمن ہم اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کسی بھی ملک کا چوتھا ستون تصور کیا جاتا ہے، امن و استحکام کے قیام کیلئے میڈیا پہلا ستون بن چکا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو کہا کہ کوئی بھی بات آگے پہنچانے میں سچائی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹنے پائے۔ اس موقع پر مبصرین نے امام کعبہ کی سیاسی گفتگو اور خارجہ امور پر رائے زنی پر حیرت کا اظہار کیا۔ مبصرین کا کہنا تھا کہ امام کعبہ ایک مذہبی عہدہ ہے، سیاسی نہیں، امام کعبہ کو مذہب کی حد میں رہنا چاہیے سیاست پر رائے زنی نہیں کرنی چاہیے۔

Tag : News Updates
0 Komentar untuk "Immam khana kaaba nawaz shareef ko bachane aagya"

Back To Top