Powered by Blogger.

Site

irfanbiss.blogspot.com

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپریل میں کراچی میں ہونے والے تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لئے پندرہ رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپریل میں کراچی میں ہونے والے تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لئے پندرہ رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا،ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے ،اعلان کردہ ٹیم میں احمد شہزاد ،فخر زمان ،بابر اعظم ،شعیب ملک ،آصف علی ،سرفراز احمد ( کپتان )حسن طلعت ،فہیم اشرف ،محمد نواز ،شاداب خان ،محمد عامر ،حسن علی ،راحت علی ،عثمان خان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔قومی سلیکشن کمیٹی نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان کیا ۔ ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ نوجوان کھلاڑیوںآصف علی ،حسین طلعت اور شاہین آفریدی کو پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کی بناء پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ راحت علی کو بھی بہترین بولنگ کی وجہ سے سکواڈ کا حصہ بنا یا گیا ۔عماد وسیم ،حارث سہیل رمان رئیس انجری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے ۔عمر امین ،عامر یامین اور محمد حفیظ بھی ٹیم میں شامل نہ ہوسکے ،عثمان خان شنواری فٹ ہونے کی بناء ٹیم کا دوبارہ حصہ بنے ۔کامران اکمل پی ایس ایل میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرے کے باوجود ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے ۔ان کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے بارے میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پہلے ہی اشارہ دیدیا تھا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچ کراچی میں یکم اپریل ،دو اپریل اور تین اپریل کو ہوں گے ۔

0 Komentar untuk "پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپریل میں کراچی میں ہونے والے تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لئے پندرہ رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا"

Back To Top