Powered by Blogger.

Site

irfanbiss.blogspot.com

سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے ننھے وسیم اکرم کو ڈھونڈ نکالا گیا

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ2018ء) سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے ننھے وسیم اکرم کو ڈھونڈ نکالا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے خاصی دھوم مچائی تھی۔ اس ویڈیو میں ایک بچے کو کمال مہارت کے ساتھ سوئنگ باولنگ کرواتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس ویڈیو نے اتنی دھوم مچائی کہ اس سے متعلق عظیم پاکستانی سابق کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی متاثر ہوئے بنا رہ نہ پائے۔ وسیم اکرم کا ویڈیو دیکھ کر کہنا تھا کہ یہ بچہ کہاں ہے؟ ہماری قوم کی رگوں میں بہترین قسم کا ٹیلنٹ دوڑ رہا ہے تاہم ایسا کوئی پلیٹ فارم موجود نہیں جہاں ان بچوں کو شناخت مل سکے۔ 8  بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے حسن اختر نے بتایا کہ وہ روزانہ تین سے چار گھنٹے گھر پر پریکٹس کرتے ہیں۔ جبکہ وسیم اکرم ان کے آئیڈیل ہیں۔ اگر وسیم اکرم نے ان کی کوچنگ کی تو یہ ان کیلئے خوش قسمتی ہوگی۔ حسن کا مزید کہنا ہے کہ انہیں بیٹنگ کا شوق نہیں، صرف بولنگ کرتے ہیں۔ ان کی عمر سے بڑے کھلاڑی ابھی ان کی بولنگ سے ڈرتے ہیں اور وہ انہیں آؤٹ بھی کرلیتے ہیں۔

0 Komentar untuk "سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے ننھے وسیم اکرم کو ڈھونڈ نکالا گیا"

Back To Top