Powered by Blogger.

Site

irfanbiss.blogspot.com

اداروں کی سب سے بڑی کارروائی،خطرناک دہشت گرد چار سہولت کاروں سمیت گرفتار،

حیدر آباد سے گرفتار دہشت گرد ناگ راج کے تانے بانے بھارت سے جا ملے، نشاندہی پر چار سہولت گرفتار، دشمن ملک سے تربیت حاصل کی، غیر ملکیوں کو نشانہ بناتے تھے۔حیدر آباد پولیس نے انڈیا سے تربیت یافتہ دہشت گرد مظفر ناگ راج کو گرفتار کرتے ہوئے اس کی نشاندہی پر مزید چار سہولت کاروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ڈی آئی جی حیدر آباد جاوید عالم اوڈھو کا دہشتگردوں کی گرفتاری کے بارے میں میڈیا کو بتانا تھاکہ ملک دشمنوں کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم

قوم پرست تنظیم جسمم کے گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشتگرد رینجرز اور غیر ملکی باشندوں کو نشانہ بناتے تھے۔جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا سرغنہ مظفر ناگ راج ہے اور ان سب کو خفیہ ایجنسی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ مظفر ناگ راج دشمن ملک بھارت سے تربیت یافتہ اور آئی ای ڈیز بنانے کا ماہر ہے۔ یہ دہشتگرد بدین کے راستے بھارت تربیت کے لئے جاتے تھے۔

Tag : News Updates
0 Komentar untuk "اداروں کی سب سے بڑی کارروائی،خطرناک دہشت گرد چار سہولت کاروں سمیت گرفتار، "

Back To Top