Powered by Blogger.

Site

irfanbiss.blogspot.com

امریکہ اور اسرائیل نے گستاخانہ فلم کی تیاری پر اکسایا

’’امریکہ اور اسرائیل نے گستاخانہ فلم کی تیاری پر اکسایا‘‘

اسلام آباد(ملت آن لائن) گستاخانہ فلم بنانے کے مرتکب ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے فلم پروڈیوسر نے اسلام قبول کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گستاخانہ فلم بنانے کے مرتکب ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے فلم پروڈیوسر نے اسلام قبول کر لیاہے۔ ایک کویتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کارارنوڈ فانڈور کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیلی لابی نے نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ فلم کی تیاری پر اکسایا تھا۔ جب میں نے وہ فلم تیار کی تو اس وقت میں اسلام کےبارے میں یہ سمجھتا تھا کہ اسلام سے یورپ کو خطرہ ہے اور اسلام کی وجہ سے یورپ پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔مگر یہ کوئی عذر نہیں تھا بلکہ یہ ہماری جاہلیت کا نتیجہ تھا کہ ہم اسلام کی حقانیت سے واقف نہیں تھے۔ہم فلم کے ذریعے عوام الناس کو اسلام کے خطرات سے آگاہ کرنا چاہتے تھے مگر آج میں اس فلم کے بنائے جانے پر سخت شرمندہ ہوں۔کارارنوڈ فانڈور کا کہنا تھاکہ وہ آج میں اپنے کئے پر بہت شرمندہ ہوںاور میں نے توبہ کر کے اسلام قبول کر لیا۔

Tag : News Updates
0 Komentar untuk "امریکہ اور اسرائیل نے گستاخانہ فلم کی تیاری پر اکسایا"

Back To Top