Powered by Blogger.

Site

irfanbiss.blogspot.com

گرفتار احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ احد نے ایسے نام بتا دیے کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا، حیرت انگیز انکشافات

صائمہ احد کا کہنا ہے کہ نیب میرے شوہر کا میڈیا ٹرائل کر رہا ہے، میرے شوہر احد چیمہ کی سلاخوں کے پیچھے تصویر بار بار میڈیا پر دکھائی جا رہی ہے۔ احد چیمہ کی اہلیہ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 32 کنال زمین کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے،انہوں نے کہا کہ صرف ایک ایکڑ زمین ان کی ذاتی ہے اور باقی زمین خاندان کے لوگوں کی ہے جو انہوں نے اثاثوں میں ظاہر کی ہے۔ صائمہ احد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

میرے شوہر کو بکتربند گاڑی میں عدالت پش کیا جاتا ہے کیا وہ دہشت گرد ہیں۔ احد چیمہ کی اہلیہ نے کہا کہ ہمیں تحقیقات پر کوئی اعتراض نہیں ہے، کیا احد چیمہ بھاگ جائیں گے۔ ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیتے، اس موقع پر انہوں نے کہا میرے شوہر کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ ایک ذمہ دار سرکاری افسر ہیں انہیں جو ٹاسک دیا گیا وہ انہوں نے پورا کیا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے عدالتی احکامات کے باوجود پانچ دن سے احد چیمہ سے ملنے نہیں دیا جا رہا، کیا یہ عدالت کی توہین نہیں ہے، انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر پر ذہنی و جسمانی تشدد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر احد چیمہ کی اہلیہ نے کہا کہ میرے شوہر اپنی بے گناہی ثابت کریں گے اور مجھے اپنے ملک کی عدلیہ سے امید ہے کہ وہ ہمیں انصاف فراہم کرے گی۔ صائمہ احد کا کہنا ہے کہ نیب میرے شوہر کا میڈیا ٹرائل کر رہا ہے، میرے شوہر احد چیمہ کی سلاخوں کے پیچھے تصویر بار بار میڈیا پر دکھائی جا رہی ہے۔ احد چیمہ کی اہلیہ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 32 کنال زمین کا الزام جھوٹ کا پلندہ ہے، انہوں نے کہا کہ صرف ایک ایکڑ زمین ان کی ذاتی ہے اور باقی زمین خاندان کے لوگوں کی ہے جو انہوں نے اثاثوں میں ظاہر کی ہے۔

Tag : News Updates
0 Komentar untuk "گرفتار احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ احد نے ایسے نام بتا دیے کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا، حیرت انگیز انکشافات"

Back To Top