Powered by Blogger.

Site

irfanbiss.blogspot.com

احد چیمہ اربوں کے مالک نکلے

آئے۔ی حراست میں ہیں ان
نجی ٹی وی پروگرامسامنے آنے کے بعد نیب ک
کے اربوں روپے کے اثاثے ہیں۔احد چیمہ کی اہلیہ کہتی ہیں کہ احد چیمہ کی بس تھوڑی سی زمین ہے جو کہ بالکل غلط ہے ۔ احد چیمہ نے آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں 32کنال اراضی رشوت کے طور پر لی تھی جس کی مالیت 70کروڑ سے لیکر ایک ارب روپے کے درمیان بنتی ہے جبکہ ان کا ایک بینک اکائونٹ سامنے آیا ہے جس میں 22لاکھ ڈالر جو کہ پاکستانی 25کروڑ روپے بنتے ہیں ۔ اس کے علاوہ احد چیمہ کے کئی پٹرول پمپس ہیں جن میں سے اطلاعات کے مطابق 5تو صرف لاہور میں ہیں۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ یہ تو کچھ نہیں احد چیمہ کے چالیس ارب روپے اثاثوں سے متعلق تصدیق کی جا رہی ہے اور ابھی بہت کچھ سامنے آنا باقی ہے۔واضح رہے کہ احد چیمہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں ان کا گریڈ 20ہے اور ان کی گرفتاری کے دوران ہی پنجاب حکومت نے انہیں گریڈ 21میں ترقی دیدی ہے۔ احد چیمہ کو نیب نے ان کے دفتر سے آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں مبینہ بد عنوانی اور کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا تھا ۔ احتساب عدالت نے نیب کو احد چیمہ کا 11روزہ جسمانی ریمانڈ دے رکھا ہے ۔احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب کی بیوروکریسی میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور اس حوالے سے بیوروکریسی نے احتجاجاََ ہڑتال کرتے ہوئے سیکرٹریٹ کو تالے لگا دئیے تھے۔

Tag : News Updates
0 Komentar untuk "احد چیمہ اربوں کے مالک نکلے"

Back To Top