Powered by Blogger.

Site

irfanbiss.blogspot.com

PSL information

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریوں کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا ۔اہم اجلاس میں کراچی میں ہونے والے فائنل اور فلڈریس ریہرسل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو پی ایس ایل فائنل کی تیاریوں کے حوالے سے اعلی بریفنگ دی گئی اجلا س میں تہہ پایا ہے کہ کراچی میں فائنل کی نگرانی فوجی ہیلی کاپٹر سے کی جائے گی اور فل ڈریس ریہرسل 11 فروری کو ہوگی ۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ایس ایس پی سیکیورٹی جاوید مہر نےبتایا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کا پلان بھی تیار ہے ،کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں سٹیڈیم لایا جائے گا۔جبکہ اسٹیڈیم کا کنٹرول کمانڈوز کے سپرد کیا جائے گا

Tag : psl 2018
0 Komentar untuk "PSL information"

Back To Top