Powered by Blogger.

T 10 cricket 2017 draft information

ٹی 10لیگ کی ڈرافٹنگ میں پانچ فرنچائزز مالکان نے اپنے کھلاڑیوں کو حتمی شکل دے دی
شاہد آفریدی(پختون )سرفراز احمد( بنگال ٹائیگرز )اوئن مورگن( کیرالہ کنگز )شعیب ملک ( پنجاب لیجنڈز )اور وریندر سہواگ( مراٹھا عربیئنز ) لیگ کے آئیکون کرکٹرز قرار، یہی پانچوں کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت بھی کریں گے , ٹی 10لیگ نیا فارمیٹ شائقین میں بے پناہ مقبول ہوگا ، شاہد آفریدی , وقت کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بڑی تیزی آئی ہے اور اس ٹی 10 کرکٹ میں کرکٹرز کو اپنی مہارت دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا، سابق آل رائونڈر

پیر 6 نومبر 2017
دبئی (Worldinfotoday.com نومبر2017ء)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رانڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کرکٹرز اور شائقین سب کو ٹی 10 لیگ کا انتظار ہے اور یہ نیا فارمیٹ شائقین میں بے پناہ مقبول ہوگا۔شاہد آفریدی ان کرکٹرز میں شامل ہیں جو 14 سے 17دسمبر تک شارجہ میں ہونے والی اس ٹی 10 لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بڑی تیزی آئی ہے اور اس ٹی 10 کرکٹ میں کرکٹرز کو اپنی مہارت دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ یہ سوچ رہے تھے کہ مزید ایک سال ٹی 20 کھیل کر کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے لیکن اس ٹی 10 کی کشش نے انھیں مزید کھیلنے پر مجبور کر دیا ہے۔پہلی ٹی 10 لیگ میں حصہ لینے والی چھ ٹیموں میں پنجاب لیجنڈز، پختون، مراٹھا عربینز، کیرالہ کنگز، بنگال ٹائیگرز اور ٹیم سری لنکا شامل ہیں۔
Worldinfotoday.com
پہلے یہ بتایا گیا تھا کہ اس ایونٹ میں کولمبو لائنز کے نام سے ٹیم حصہ لے گی لیکن اب سری لنکن کرکٹ بورڈ اپنی منتخب کردہ ٹیم اس لیگ میں شرکت کے لیے بھیجے گا۔

دبئی میں ہونے والے ڈرافٹ میں پانچ فرنچائزز مالکان نے اپنے کھلاڑیوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔شاہد آفریدی (پختون) سرفراز احمد (بنگال ٹائیگرز) اوئن مورگن (کیرالہ کنگز) شعیب ملک ( پنجاب لیجنڈز) اور وریندر سہواگ (مراٹھا عربئنز) اس لیگ کے آئیکونک کرکٹرز قرار پائے ہیں۔ یہی پانچوں کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت بھی کریں گے۔اس لیگ میں حصہ لینے والی پاکستانی کرکٹرز میں فخرزمان، حسن علی، مصباح الحق، عبدالرزاق، عمراکمل، محمد عامر، عماد وسیم، سہیل خان، سہیل تنویر، کامران اکمل، رومان رئیس، محمد نواز، وہاب ریاض، محمد عرفان، احمد شہزاد، فہیم اشرف، جنید خان، عمرگل، حسان خان، اسامہ میر، محمد سمیع اور انور علی شامل ہیں۔
دیگر بین الاقوامی کرکٹرز میں بنگلہ دیش کے تمیم اقبال، شکیب الحسن، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی، ڈیرن براوو، کیرون پولارڈ، سیموئل بدری، لینڈل سمنز، نیوزی لینڈ کے لیوک رانکی، انگلینڈ کے الیکس ہیلز، عادل رشید، کرس جارڈن اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور رنگانا ہیرتھ کے نام قابل ذکر ہیں۔۔

0 Komentar untuk "T 10 cricket 2017 draft information"

Back To Top