Powered by Blogger.

حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش دھماکے کے سہولت کار نادر جاکھرانی نے اقبال جرم کر لیا ہے۔

سلام ٹائمز۔ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش دھماکے کے سہولت کار نادر جاکھرانی نے اقبال جرم کر لیا ہے۔ کراچی کی عدالت نے شہباز قلندر مزار پر دھماکے کے سہولت کار نادر جاکھرانی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا، جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا۔ ملزم نے کہا کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، اس نے خودکش حملہ کرنیوالوں کو اپنے گھر کندھ کوٹ میں پناہ دی اور 17 فروری کو لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکہ کیا گیا۔ ملزم نے بتایا کہ پولیس نے اسے منگھو پیر سے گرفتار کرکے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد کیا اور اسی اسلحے سے مزار پر فائرنگ کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ سندھ میں سیہون کے مقام پر صوفی بزرگ لال شہباز قلندر کے مزار کے اندر 16 فروری 2017ء کی شام خودکش دھماکہ ہوا تھا، جس میں 123 سے زیادہ افراد جاں بحق اور 550 سے زیادہ زخمی

0 Komentar untuk "حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش دھماکے کے سہولت کار نادر جاکھرانی نے اقبال جرم کر لیا ہے۔"

Back To Top