Powered by Blogger.

Prize bond draw schedule 2018

2018ء کے لئے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈو
20 اکتوبر2017ء)مرکزی نظامت قومی بچت پاکستان نے نئے سال 2018ء کے لئے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق2 جنوری کو 15ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی راولپنڈی میں ہو گی۔15جنوری کو 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی بھی راولپنڈی،یکم فروری کو25ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی لاہور اور اسی روز7500روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی ملتان میں ہو گی۔ 15فروری کو 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی پشاوراور 100روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی فیصل آباد،یکم مارچ کو 40ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کوئٹہ،15مارچ کو 200 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی مظفر آباد،2اپریل کو15ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی حیدر آباد،16اپریل کو 750روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کراچی،2مئی کو 7500ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی راولپنڈی،اسی روز ہی 25ہزارروپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی لاہور،15مئی کو 15سو روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی ملتان اور100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی پشاورمیں ہو گی۔ یکم جون کو 40ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی لاہور اور 15جون کو 200 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی فیصل آباد میں ہو گی۔2جولائی کو 15ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کوئٹہ اور 16جولائی کو750 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی مظفر آبادمیں ہو گی۔یکم اگست کو 25ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کراچی اور 7500روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی حیدر آباد میں ہو گی۔ 15اگست کو 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی پنڈی اور100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی لاہور میں ہو گی۔یکم ستمبر کو 40ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی ملتان اور 15ستمبر کو 200 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی پشاور میں ہو گی۔یکم اکتوبر کو 15ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی فیصل آباد اور 15اکتوبر کو750 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کوئٹہ،یکم نومبر 25ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی مظفر آباد اور7500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی حیدر آبادمیں ہو گی۔ 15نومبر کو 100روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کراچی اور1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی راولپنڈی جبکہ یکم دسمبر کو 40ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی پشاور اور 15دسمبر کو 200 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی ملتان میں ہو گی

0 Komentar untuk "Prize bond draw schedule 2018"

Back To Top