Powered by Blogger.

یکنوکریٹس پر مشتمل قومی حکومت ملک کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی، پرویز مشرف

ٹیکنوکریٹس پر مشتمل قومی حکومت ملک کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی، پرویز مشرف
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا ہے کراچی میں بڑا خلا پیدا ہو چکا ہے، جسے ہم سیاسی اتحاد قائم کرکے پر کریں گے۔ دبئی میں آل پاکستان مسلم لیگ کے اجلاس سے خطاب کے دوران پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سے 3 قسم کی صورتحال جنم لے سکتی ہے، ایک صورت حکومت کو تحلیل کرکے نئے انتخابات کروانا ہے، دوسری صورت قومی حکومت تشکیل دی جائے، جبکہ تیسری صورت مارشل لاء کے نفاذ کی ہے، جو ممکن نہیں۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ فوری انتخابات اور مارشل لاء کے امکانات بہت کم ہیں، تاہم قومی حکومت قائم ہو سکتی ہے، قومی حکومت سیاسی جماعتوں کو ملا کر بنائی جاتی ہے، تو اس کا کوئی فائدہ نہیں، ٹیکنوکریٹس پر مشتمل قومی حکومت ملک کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نسلی بنیادوں پر سیاست ہو رہی ہے، جو انتہائی خطرناک ہے، جبکہ کراچی میں بڑا خلا پیدا ہو چکا ہے، جسے ہم سیاسی اتحاد قائم کرکے پر کریں گے۔

Tag : News Updates
0 Komentar untuk "یکنوکریٹس پر مشتمل قومی حکومت ملک کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی، پرویز مشرف"

Back To Top