Powered by Blogger.

پاکستان سٹیل مل کی بحالی،آئی ایس آئی میدان میں آگئ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر سروسز انٹیلی جنس کااعلٰی سطحی وفد کل پاکستان سٹیل مل کا دورہ کرے گا۔ وفد کے ارکان کو ادارے کے مختلف تکنیکی پہلوؤں کے علاوہ فولاد سازی کے سب سے بڑے ادارے کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ سٹیل انڈسٹری کے ذرائع اس دورے کو پاکستان سٹیل مل کی بھرپور بحالی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ ایک قیاس آرائی یہ بھی ہے کہ پاکستان سٹیل کےمعاملات فوج کے ماتحت کسی ادارے کو سونپ دیئے جائیں۔ اس حوالے سے فوجی فاؤنڈیشن اور ایف ڈبلیو او کا نام لیا جا

رہا ہے۔ایک قومی روزنامے کو دستیاب دستاویز کے مطابق خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا وفد بدھ کی صبح پاکستان سٹیل پہنچے گا جہاں اس کا خیر مقدم قائم مقام پرنسپل ایگزیکٹو افسر اور ادارے کے دیگر سینئر افسران کریں گے۔ قائم مقام پرنسپل ایگزیکٹو افسر، قائم مقام چیف فنانشل افسر، کارپوریٹ سیکریٹری اورانچارج پی پی اینڈ سی وفد کو آپریشنز بلڈنگ کے کانفرنس ہال میں ادارے کے تکنیکی معاملات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ وفد کو ادارے کی پیداواری استعداد، ملازمین کی تعداد، پلانٹ کی صورتحال اور دیگر تکنیکی پہلوؤں سے آگاہ کیا جائے گا۔ منیجر سیکیورٹی وفد کو سیکیورٹی سے متعلق امور پر بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق وفد کیلئے پلانٹ کے دورے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ظہرانے کے بعد وفد ادارے سے رخصت ہو جائے گا۔ یہاں یہ بات واضح  رہے کہ اس وقت ادارے کا کوئی سربراہ نہیں۔ تمام معاملات ایڈ ہاک بنیاد پر چلائے جارہے ہیں۔پاکستان سٹیل ملز  میں جون 2015 سے پیداواری عمل مکمل طور پر بند ہے۔ ادارے کے ملازمین چار ماہ کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین اپنے واجبات سے محروم ہیں۔ اس حوالے سے ادارہ اربوں روپے کے قرضوں تلے دبا ہوا ہے۔ جب سے یہ خبر سامنے آئی ہے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

0 Komentar untuk " پاکستان سٹیل مل کی بحالی،آئی ایس آئی میدان میں آگئ"

Back To Top