Powered by Blogger.

Site

irfanbiss.blogspot.com

پاکستان میں صرف کتنے دنوں کا پٹرول ذخیرہ رہ گیا؟ شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں، بڑا بحران شروع


پاکستان میں صرف کتنے دنوں کا پٹرو ذخیرہ رہ گیا؟ شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں، بڑا بحران شروع

حکومت کی نااہلی کے باعث پٹرول بحران نے ایک بار سر اٹھالیا، موقر قومی روزنامے ’جنگ‘ کی رپورٹ کے مطابق ملک میں صرف 7 روز کا پٹرول کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں پٹرول کی قلت سے عوام پریشان ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شہر کے پچاس فیصد پمپس پر پٹرول نہیں مل رہا، جن پمپس پر مل رہا ہے وہاں پٹرول کا ذخیر تھوڑا رہ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہر شہری کو پٹرول دینے کے لیے مختلف پمپس پر 100 روپے سےزیادہ مالیت کا پٹرول نہیں دیا جارہا کیوں

کہ پمپس پر پٹرول کم ہے۔پٹرول کی قلت کے باعث شہری بہت پریشان ہیں، لوگوں کی گاڑیاں بند ہوگئیں تو انہیں دھکا لگا کر پمپس تک آنا پڑ رہا ہے، لوگ پمپ ڈھونڈتے پھر رہے ہیں، مزید پمپس بند ہوتے جارہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ لاہور میں پٹرول کی قلت کی وجہ یہ ہے کہ حکومت نے این اے 120 میں دوران انتخاب لوڈ شیڈنگ سے بچنے کے لیے فرنس آئل زیادہ منگوایا اور پٹرول کم، حکومت کی اس بدانتظامی کے باعث پٹرول کی قلت ہوگئی ہے۔

Tag : News Updates
0 Komentar untuk " پاکستان میں صرف کتنے دنوں کا پٹرول ذخیرہ رہ گیا؟ شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں، بڑا بحران شروع"

Back To Top