Powered by Blogger.

Site

irfanbiss.blogspot.com

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز دیگر ٹیموں کیلئے چیلنج ہو گی: وسیم اکرم

کراچی )سپورٹس رپورٹر( قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ملتان سلطان کے ڈائریکٹر کرکٹ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ملتان سلطان پاکستان پریمئر لیگ کی دیگر ٹیموں کے لئے ایک چیلنج ہوگی۔ ہمارا موٹو آخری گیند تک لڑنا ہے وہ مقامی ہوٹل میں پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطان کے لوگو اور کٹ کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا میں ہمیشہ مثبت کرکٹ کا حامی رہا ہوں‘ ملتان سلطان کی ٹیم کو بھی اسی طرز پر تیار کروں گا۔ اس موقع پر آسٹریلیا کے سابق سپر اسٹار ٹم موڈی کوٹیم کے کوچ نامزد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ ملتان سلطان کے لئے ٹیم کا چناﺅ10 اکتوبر کو ڈرافٹنگ کے ذریعے ہوگا اور ہماری کوشش ہے کہ اس ٹیمکی مکمل میرٹ پر تشکیل کی جاسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر کےتمام کرکٹ مراکز سے بھی ٹیلنٹ ہینٹ پروگرام پر عمل کریں گے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا مقصد ملک میںکرکٹ کی واپسی اور اس کھیل کا فروغ ہے۔سلطان ملتان کا بھی ٹارگٹ ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان شہر کرکٹ کا ایک اہم مرکز ہے تاہم یہ ضروری نہیں کہ اس شہر کے نوجوانوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا جوکرکٹر میرٹ پر پورا اترے گا وہ ٹیم میں جگہ بنائے گا۔ وسیم اکرم نے کہا ،”پی ایس ایل کا تیسرا سیزن اور بھی دلچسپ ہوگا کیوں کہ اس بار ملتان سلطان کی شمولیت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی عوام کو ملک میں دل لبھانے والیکرکٹ دیکھنے کو ملے گی جب سے انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں واپسی ہوئی ہے۔ شون گروپ نے PSL کی چھٹی ٹیم، ملتان سلطانزکے فرنچائز کے حقوق جیتے ہیں۔ 30کمپنیوں نے مجموعی طور پر ملتان سے کی اس فرنچائز کے لیے 12بولیاں لگائی گئی تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر عشرشون نے کہا، ”ملتان سلطانز کاپر تپاک استقبال دیکھ کر ہم بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ عوام کا پیار اور جذبہ دیکھ کر مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ ہم نے ایک بہترین ٹیم کو چنا ہے۔ ملتان سلطانز کا لوگو ہماری طاقت کی عکاسی اور ہماری آن فیلڈ یا آف فیلڈ شاندار کارکردگی کی ترجمانی کرتا ہے۔“ ملتان سلطانز نے وسیم اکرم کا بطور ڈائریکٹر کرکٹ انتخاب کیا ہے۔ وسیم اکرم دنیا بھر میں دیگر T20فرنچائزز کا ایک اہم حصہ رہےہیں جہاں انہوں نے اپنی ٹیموں کو کامیابی دلوانے میں منفرد کردار ادا کیا ہے۔ اپنی جدیدحکمت عملیوں سے وسیم اکرم ہمیشہ جوش و جذبے کا زبردست امتزاج ثابت ہوتے ہیں۔ PSLکی کامیابی کے بارے میں ۔“ آسٹریلوی کرکٹ کے سابق اسٹارٹام موڈی بھی ملتان سلطانز کا بطور ہیڈ کوچ حصہہیں۔ موڈی کے پاس T20فرنچائزز اور کا¶نٹی کرکٹ کا تجربہ ہونے کے علاوہ سری لنکن ٹیم کو بحیثیت کوچ 2007کے ورلڈ کپ فائنل تک لے جانے کا اعزاز بھی ہے۔ ٹام موڈی کی بطور ہیڈ کوچ شمولیت پر تبصرہ کرتے ہوئے عشر شون نے کہا، ”مجھے یقین ہے کہ ٹام موڈی اسکردار کو بھر پور انداز میں نبھائیں گے۔ان کے پاس مختلف فرنچائزز کے ساتھ کوچنگ کرنے کا کئی سالوں کا تجربہ ہے جس کی بنا پر وہ نئے ٹیلنٹ اور پلیئرز کی ڈویلپمنٹ میں بہت اہم کردار ادا کریں گے۔“

0 Komentar untuk "پی ایس ایل میں ملتان سلطانز دیگر ٹیموں کیلئے چیلنج ہو گی: وسیم اکرم"

Back To Top