Powered by Blogger.

Site

irfanbiss.blogspot.com

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلا میچ آج کتنے بجے شروع ہو گا اور کن ممالک میں کون کونسے چینل پر دکھایا جائے گا؟ صحیح وقت اور معلومات جانئے

چیمپینز ٹرافی کی فاتح ٹیم اور ورلڈ الیون کی ’تگڑی‘ ٹیم میں آج پہلا جاندار مقابلہ ہو گا اور بین الاقوامی کرکٹرز کیساتھ قومی ستارے چھکے، چوکے لگا کر شائقین کے دلوں کو گرمائیں گے اور باﺅلرز وکٹیں اڑا کر اپنی شان بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پچھلے 24 گھنٹوں سے ایسا لگ رہا ہے جیسے۔۔۔“ ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کی تو ”دنیا“ ہی بدل گئی، پاکستان آ کر انہیں کیسا محسوس ہو رہا ہے؟ جواب جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا
یہ میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں رات سات بجے شروع ہو گا جو ناصرف پاکستان میں ٹی وی پر نشر کیا جائے گا بلکہ دنیا بھر کے کئی ممالک میں بھی براہ راست دیکھا جا سکے گا۔
اپنے گھروں یا دوستوں کے ساتھ ٹی وی پر یہ میچ دیکھنے والے شائقین کرکٹ پی ٹی وی سپورٹس اور ٹین سپورٹس پر میچ دیکھ سکیں گے جبکہ ریڈیو پاکستان اور ایف ایم 106.2 پر اس کی کمنٹری بھی سنی جا سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانیوں کو ورلڈ الیون میچ سے قبل ہی بڑی خوشخبری مل گئی،قومی کرکٹر محمد عامر بیٹی کے باپ بن گئے
خوشی کی بات یہ ہے کہ بھارت میں بھی یہ میچ براہ راست نشر ہو گا اور بھارتی ڈی سپورٹس پر یہ میچ دیکھ سکیں گے جبکہ برطانیہ میں پرائم ٹی وی چینل، بنگلہ دیش میں غازی ٹی وی چینل، امریکہ میں ویلو ٹی وی چینل پر یہ میچ براہ راست دیکھا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ سری لنکا میں شائقین کرکٹ کرکٹ گیٹ وے ڈاٹ کام "Cricketgateway.com" پر اس میچ کی لائیو سٹریم دیکھ سکیں گے۔

0 Komentar untuk "پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلا میچ آج کتنے بجے شروع ہو گا اور کن ممالک میں کون کونسے چینل پر دکھایا جائے گا؟ صحیح وقت اور معلومات جانئے"

Back To Top