Powered by Blogger.

موبائلوں کی دنیا اب ہمیشہ کیلئے تبدیل ہونے والی ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی تیزی کے ساتھ ترقی کر رہی ہے اور ہماری ڈیوائسز کے سائز سکڑ کر انتہائی چھوٹے ہوتے جا رہے ہیں۔ چند سال پہلے تک کوئی آج کے سمارٹ فونز کے متعلق سوچ بھی نہ سکتا تھا لیکن آج یہ ہمارے ہاتھوں میں موجود ہیں۔ سام سنگ نے ایسی سکرین ایجاد کر ڈالی ہے کہ موبائل فونز کی دنیا ہی بدل جائے گی۔سام سنگ نے ایسی سکرین بنا لی ہے جو پلاسٹک کے پیپر کی طرح لچکدار ہے اور اس کا سائز کم یا زیادہ کیا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس او ایل ای ڈی سکرین
کا سائز 9.1انچ ہے جو کھینچ کر دونوں سمتوں میں 12ملی میٹر تک لمبی کی جا سکتی ہے۔ یہ سکرین موبائل فونز کے ساتھ ساتھ دیگر کئی طرح کی ٹیکنالوجیز میں استعمال کی جا سکتی ہے۔ اسے کلائی پر پہنا بھی جا سکتا ہے اور گاڑیوں کی سکرین کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔سام سنگ کا کہنا ہے کہ ”جب اس سکرین کو اوپر سے دبایا جاتا ہے تو یہ ربڑ کی طرح نیچے دب جاتی ہے اور چھوڑنے پر واپس اپنی جگہ پر آ جاتی ہے

Tag : News Updates
0 Komentar untuk "موبائلوں کی دنیا اب ہمیشہ کیلئے تبدیل ہونے والی ہے"

Back To Top