Powered by Blogger.

شہری ہوجائیں ہوشیار طوفان کا خدشہ ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

روزہ داروں پر قدرت مہربان ہوگئی ، اسلام آباد ، پشاور اور ایبٹ آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں ممکنہ طوفان کا الرٹ جاری کر دیا ۔ آج لاہور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ابر رحمت برسے گا ۔خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ پشاور ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ، پشاور میں بارش کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا ، سائن بورڈ گر گئے ، کئی گرڈ سٹیشن بھی بند ہوگئے جس سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جو بعد میں بحال کر دی گئی ، تیز بارش کے باعث گلبہار نمبر 4 میں باڑے کی چھت گر گئی دو افراد زخمی ہوئے ۔ طوفانی بارش سے کئی علاقوں میں سائن بورڈز بھی گرگئے ۔ ادھر پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں ممکنہ طوفان کا الرٹ بھی جاری کر دیا ہے جو آئندہ بارہ گھنٹے میں تباہی مچا سکتا ہے ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید گرمی کے بعد تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے کہ آج سے جمعہ کے دوران خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور ، فیصل آباد ڈویژن اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

0 Komentar untuk "شہری ہوجائیں ہوشیار طوفان کا خدشہ ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا"

Back To Top