Powered by Blogger.

بینکوں سے نئے نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار جانیئے

اسلام آباد: ملک بھر میں بینک کلسے عوام کو نئے نوٹ دینا شروع کر دیئے ہیں، بینک دولت پاکستان نے عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے لیے اپنے ذیلی ادارے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ذریعے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کر دی ہے، نئے نوٹ کمرشل بینکوں کی نامزد شاخوں سے دستیاب ہوں گے۔ عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے کمرشل بینکوں کی نامزد ای برانچز سے نئے نوٹوں کا اجرا آج پیر 12جون 2017سےشروع ہو چکا ہےاور 23جون 2017تک جاری رہے گا، ملک کے 120شہروں میں 1000 ای برانچز کے ذریعے یہ خدمت فراہم کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ علاقوں میں یہ سہولت میسر آ سکے۔ایک ایس ایم ایس پر چارجز 1.50روپے جمع ٹیکس ہوں گے، اس سہولت کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہش مند فرد کو اپنا 133ہندسوں والا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر یا اسمارٹ کارڈ نمبر اور مطلوبہ ای برانچ کا کوڈ لکھ کر شارٹ کوڈ 88777پر ایک ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہوگا۔ نامزد ای برانچوں کے برانچ کوڈ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ، پی بی اے کی ویب سائٹ اور کمرشل بینکوں کی ویب سائٹ پر دستیابہیں، اس کے علاوہ نامزد ای برانچوں کے باہر نمایاں مقام پر آویزاں کیے جائیں گے، بھیجنے والے فرد کو جواب میں ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا جس میں اس کا ریڈیمشن کوڈ، ای برانچ کا پتہ اور ریڈیمشن کوڈ کے موثر ہونے کی آخری تاریخ لکھی ہوگی، ریڈیمشن کوڈ زیادہ سے زیادہ 2ایام کار کے لیے موثر ہو گا، صارف کو اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ/ اسمارٹ کارڈ، اس کی فوٹو کاپی اور 8877سے موصولہ ریڈیمشن کوڈ لے کر متعلقہ ای برانچ جانا ہوگا جہاں سے نئے نوٹ مل جائیں گے۔واضح رہے کہ نئے نوٹوں کا فی کس کوٹا 10روپے کے 3پیکٹ ہیں جبکہ برانچ میں دستیابی کی صورت میں50روپے اور1000روپے کے نوٹوں کا بھی ایک ایک پیکٹ مل سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایک شناختی کارڈ/اسمارٹ کارڈ نمبر اور موبائل فون نمبر صرف ایک مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کسی مختلف موبائل فون نمبر سے وہی سی این آئی سی/ اسمارٹ کارڈ نمبر، یا اسی موبائل فون نمبر سے کوئی اور سی این آئی سی/ اسمارٹ کارڈ نمبر بھیجا گیا تو کوئی ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں کیا جائے گا، عوام کو معلومات /شکایات کی صورت میں مدد دینے کے لیے ایس بی پی بی ایس سی نے ایک ہیلپ ڈیسک یو اے این 111-008-877(0211)پر قائم کی ہے جو صرف دفتری اوقات کے دوران دستیاب ہوگی، نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Tag : News Updates
0 Komentar untuk "بینکوں سے نئے نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار جانیئے"

Back To Top