Powered by Blogger.

سعودی عرب میں دھماکہ، فوجی شہید


ریاض(ڈیلی آزاد نیو ز ڈیسک)سعودی عرب کے یمن کے ساتھ واقع سرحدی علاقے جازان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی شہید ہوگیا ہے۔سعودی سرحدی محافظوں نے انجنیئر کور کے ساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان نے بتایاکہ گزشتہ روز صبح نو بجے جازان کے علاقے دائر میں سرحدی محافظوں کی ایک گاڑی گشت کے دوران بارودی سرنگ کی زد میں آگئی تھی

اور دھماکے میں فرسٹ فوجی متعب علی سعید القحطانی جان کی بازی ہار گیا ہے۔سعودی سرحدی محافظوں نے انجنیئر کور کے ساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Tag : News Updates
0 Komentar untuk "سعودی عرب میں دھماکہ، فوجی شہید"

Back To Top