Powered by Blogger.

Neem ke patuon ke fowaid helth information

گھریلو ٹوٹکے
6
نیم کے پتوں کے چند مزید قیمتی فوائد اورکارما گھریلو ٹوٹکے :

نیم کے پتے پانی میں اس وقت تک ابالیں جب تک کہ پتے نرم اور پانی کا رنگ سبزی مائل نہ ہوجائے- اس پانی کو دوسرے پانی میں ملا کر

غسل کرنے سے جلدی انفیکشن اور خارش سے نجات ملتی ہے۔

نیم کے پتوں سے کشید کردہ اجزاء ملیریا کے علاج کے لیے بھی نہایت سود مند ثابت ہوئے ہیں- یہ خون میں کولیسٹرول کی مقدار کم کر

کے دل کی شریانوں کی تنگی جو دل کے دورہ کا باعث بنتی ہے کو دور کرتے ہیں ۔

مندرجہ بالا ابلے ہوئے پانی کے میں اگر روئی بھگو کر جلدی دانوں پر لگائی جاتے تو ان کا خاتمہ ممکن ہے۔

نیم کا پانی چہرے کی جھریوں کو محفوظ رکھتا ہے اور ساتھ ہی نکھار بھی پیدا کرتا ہے۔

چہرے کے کیل مہاسوں کے علاج کیلئے نیم کے پتوں اور مالٹے کے چھلکے کو اکٹھا کوٹ لیں اور اس میں شہد، سویا ملک اور تھوڑا سا

دہی شامل کر لیں، اس آمیزے کو ہفتہ میں کم از کم تین دفعہ استعمال کریں۔

بالوں کی مضبوطی کے لیے نیم کا تیل استعمال کریں- بالوں کی جڑوں میں اس تیل کی مالش کچھ اس طرح کریں کہ بال ٹوٹنے نہ پائیں۔

سر کی خشکی دور کرنے کیلئے نیم کے پاﺅڈر کو پانی میں مکس کر لیں اور اسے سر کی جلد پر ایک گھنٹہ لگا رہنا دیں۔ اس کے بعد شیمپو

سے بالوں کو اچھی طرح دھو لیں۔

دو تولہ نیم کی چھال کو ایک سیر پانی میں پکائیں جب ایک چوتھائی رہ جائے تو مَل کر چھان لیں اور صبح و شام پی لیا کریں، اس سے

پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں اور آئندہ پیدا نہیں ہوتے ۔

Tag : Health Info
0 Komentar untuk "Neem ke patuon ke fowaid helth information"

Back To Top