Powered by Blogger.

Site

irfanbiss.blogspot.com

اسلام آباد: ایڈیشنل رجسٹرارمحمد علی پاناما کیس کے جے آئی ٹی کوآرڈینیٹرمقر

اسلام آباد: ایڈیشنل رجسٹرارمحمد علی پاناما کیس کے جے آئی ٹی کوآرڈینیٹرمقررسپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرارمحمد علی کو پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کا کوآرڈینیٹر مقررکردیا ہے۔زرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرارمحمد علی کو جے آئی ٹی کا کوآ رڈینیٹر مقررکیا ہےکوآرڈینیٹر جے آئی ٹی اور تحقیقات کی نگرانی کرنے والے سپریم کورٹ کے بینچ کے درمیان رابطہ کا کردار ادا کرےگا جے آئی ٹی کی ہر پندرہ روز بعد رپورٹ کوآرڈینیٹر کے زریعے ہی سپریم کورٹ کے بینچ کو ارسال کی جائے گی۔دوسری جانب زرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے سپریم کورٹ کو بھیجے گئے ناموں پر پانامہ کیس کے بینچ کو تحفظات ہیں جو جے آئی ٹی کی تشکیل میں تاخیرکا سبب بھی یہی ہیں کیونکہ سپریم کورٹ پہلی ہی واضح کرچکی ہیں کہ جے آئی ٹی کی سربراہی ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے ہی کرنی ہے جس میں نیب،ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت سول اور فوجی انٹیلی جنس ایجنسوں کے نمائندے شامل ہوں گے ۔

0 Komentar untuk "اسلام آباد: ایڈیشنل رجسٹرارمحمد علی پاناما کیس کے جے آئی ٹی کوآرڈینیٹرمقر"

Back To Top