Powered by Blogger.

پاکستان مسلم لیگ (ن) میں دھڑے بندی کھل کرسامنے آگ

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) میں دھڑے بندی کھل کرسامنے آگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماووفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اورسینیٹرچوہدری تنویرنے آئندہ انتخابات میں اپنے اپنے بیٹوں کوسیاسی میدان میں اتارنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کے بیٹے تیمورعلی خان نےاپنے والد کے حلقہ انتخاب میں سیکریٹریٹ قائم کر لیا

ہےاوروہ روزانہ اسی سیکرٹریٹ میں حلقے کے سائلین کے مسائل سنتے ہیں اورساتھ ہی انتظامیہ کوان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہیں ۔دوسری طرف چوہدرتنویراپنے دونوں بیٹوں کو سیاستدان کے میدان میں لے آئے ہیں ۔انہوں نے اپنے بڑے بیٹے چوہدری دانیال تنویر کوقومی اسمبلی جبکہ چھوٹے بیٹے چوہدری اسامہ تنویرکوصوبائی حلقے سے آئند ہ انتخابات میں الیکشن لڑانے کافیصلہ کرلیاہے

0 Komentar untuk "پاکستان مسلم لیگ (ن) میں دھڑے بندی کھل کرسامنے آگ"

Back To Top