Powered by Blogger.

وزیر اعظم نواز شریف نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا آئندہ چند روز میں کیا ہونے والا ہے؟ استعفیٰ کیسے آئے گا؟

اسلام آباد)مانیٹرنگ ڈیسک( نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چوہدری غلام حسیننے کہا کہ وزیر اعظم کو ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ کے جاری ہونے کا انتظار ہے اور جونہی یہ رپورٹ منظر عام پر آئے گی تو وزیر اعظم سپیکر قومی اسمبلی سےسفارش کریں گے کہ وہ ایک اجلاس طلب کریں۔ اس اجلاس میں نواز شریف اہم ترین تقریر کریں گے اور اس تقریر کا ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے۔ تقریر میں اپنی کامیابیوں اور راستے میں رکاوٹ پر روشنی ڈالنے کے بعد نواز شریف استعفے کا اعلان کر دیں گے۔چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظمنواز شریف کے استعفے کا اعلان آئندہ چند روز یا ہفتوں میں متوقع ہے۔

Tag : News Updates
0 Komentar untuk "وزیر اعظم نواز شریف نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا آئندہ چند روز میں کیا ہونے والا ہے؟ استعفیٰ کیسے آئے گا؟"

Back To Top