Powered by Blogger.

آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے زبردست خوشخبری سنا د


آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے زبردست خوشخبری سنا د

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، پنجاب ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ڑوب، سبی، نصیر آباد ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواوں / آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکا ن ظاہر کیا ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔اتوار کو جاری موسم

کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویڑن ،کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے موسم کی صورتحال کے مطابق خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

0 Komentar untuk " آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے زبردست خوشخبری سنا د"

Back To Top