Powered by Blogger.

ن لیگی والے اپنی ذلت کی مھٹائیاں بانٹ رہے ہیں،شرم کرو


ن لیگی والے اپنی ذلت کی مھٹائیاں بانٹ رہے ہیں،شرم کرو
حیدرآباد : پی پی جیالے رہنما مولا بخش چانڈیو نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں سیٹوں کیلئے عمران خان اور ن لیگ میں مک مکا ہوگیا ہے،ایان علی کے نام سے ان لوگوں کا ایمان جوش میں آجاتا ہے، ان لوگوں کو شرم نہیں آتی کہ اپنی ذلت کی مٹھائیاں کھاتے ہیں۔

حیدرآباد میں احتجاجی دھرنے سے خطاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے رہنما مخالفین پر بن بادل برسات کی طرح برس پڑے، میڈیا اور کارکنوں سے خطاب میں مولانا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ حکمران جھوٹے ہیں، 2 ججز نے کہا کہ وزیراعظم نااہل ہیں، باقی3ججز نے کہا کہ وزیراعظم جھوٹے ہیں، آپ کو تاریخ اور عزت گر جانے سے واسطہ نہیں، شرم کی بات ہے،آپ نے کہا کہ شکر ہے حکومت بچ گئی، ہر آمر کا ہتھیار مسلم لیگ ہے۔
لیگی وزرا پر طنز کی مشین گن چلاتے ہوئے مولا بخش نے کہا کہ آپ نے کچھ وزیر چھوڑ دیئے ہیں، ان کا واپڈ اکا ایک وزیر تعصبی ہے، وہ وزیر تو نوازشریف کا بھی دشمن ہے، ایان علی کا نام لیں تو ان کا ایمان جوش میں آجاتا ہے، کیا آپ لوگوں کی ایان سے رشتہ داری ہے؟ اگر آپ اپنا رشتہ ایان سے بتا دیں تو ہم بھی بول دیں گے، انہیں شرم نہیں آتی کہ اپنی ذلت کی مٹھائیاں کھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک چلانا ہے تو پہلے اداروں ک احترام کریں، بہت سے رشتہ دار ہیں، کسی ایک کو وزیراعظم بنا دیں، اب جتنی دیر بھی بیٹھیں گے ذلت کے سوا کچھ نہیں ملے گا، میاں صاحبآپ سے پیار کرتا ہوں، مستعفیٰ ہوجائیں، خواہ مخواہ قطریوں کی بھی رسوائی کرائی، یہ حکومت حیسکو میں وائسرائے بھیجتی ہے، لگے ہاتھوں جیالے رہنما نے پی ٹی آئی سے بھی حساب برابر کردیا، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کبھی انگلی سے نہیں آئے گی، حکمران سیاسی جدوجہد سے جائیں گے،  پی ٹی آئی والے خان صاحب کو سیاسی طریقہ کار سکھائیں، خان صاحب کن کے اشارے پر سب کر رہے ہیں،ہم جانتے ہیں، سندھ پر کیا قیامت آگئی ہے کہ جو ارباب اور لیاقت جتوئی پر اعتماد کریں گے؟، یہ سب رہا تو مطلب ہے آپ کا نوازشریف سے مک مکا ہوگیا ہے، خان صاحب پنجاب کی وجہ سے خوفزدہ ہیں، خان صاحب نے پنجاب کی وجہ سے مک مکا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آنکھ امپائر کی انگلی سے ہٹاؤ، اور عوام پر رکھو، عابد شیرعلی کو اندازہ نہیں ن لیگ پر اس کی گفتگو کا کیا اثر ہوگا، حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ہٹانے کے مخالف ہیں، خان صاحب کو وہی پریشانی ہے جو ن لیگ کو ہے۔ سماء

0 Komentar untuk "ن لیگی والے اپنی ذلت کی مھٹائیاں بانٹ رہے ہیں،شرم کرو"

Back To Top