Powered by Blogger.

Site

irfanbiss.blogspot.com

راحیل شریف اسلامی اتحادی فوج کی قیادت سنبھالنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

پاکستانی حکومت نے سابق آرمی چیف کو تین سال کیلئے این او سی جاری کیا ہے
راحیل شریف خصوصی طیارے میں لاہور سے سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے
این او سی قانون کے مطابق جی ایچ کیو کی منظوری سے دیا گیا ہے‘خواجہ آصف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف کو3سال کیلئے41رکنی اسلامی فوجی اتحاد کی قیادت سنبھالنے کیلئے این او سی جاری کردیا گیا۔ راحیل شریف سعودی حکومت کی طرف سے بھجوائے گئے خصوصی طیارے میں لاہور سے ریاض پہنچے۔ سعودی حکومت کی طرف سے خصوصی طیارہ دن11بجے لاہور پہنچا جو2بجکر10منٹ پر راحیل شریف کو لیکر سعودی عرب واپس روانہ ہوا۔ جنرل(ر) راحیل شریف کی اہلیہ اور والدہ بھی ان کے ہمراہ ہیں جبکہ ان کی مدت ملازمت3سال کیلئے ہوگی۔ دوسری جانب نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ راحیل شریف نے ہم سے سعودی عرب میں کام کرنے کیلئے پوچھا تھا۔ حکومت نے انہیں این او سی دیدیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل(ر)راحیل شریف کو این او سی قانون کے مطابق جی ایچ کیو سے منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ دریں اثناء ابتدا میں اس اتحاد میں34ممالک شامل تھے بعدازاں مزید ممالک کی شمولیت سے اس کی تعداد41ہوگئی تاہم ایران سمیت کئی مسلم ممالک اس کا حصہ نہیں ہیں۔

0 Komentar untuk "راحیل شریف اسلامی اتحادی فوج کی قیادت سنبھالنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے"

Back To Top