Powered by Blogger.

میں آرہا ہوں اور فوج میرے ساتھ سیاسی میدان میں ہلچل

’’میں آرہا ہوں اور فوج میرے ساتھ ‘‘ سیاسی میدان میں ہلچل ۔۔ تیسری سیاسی قوت کے ظہور کا انکشاف
دبئی (آئی این پی ) سابق صدرپرویزمشرف نے کہا ہے کہ بھارتیوں کے مقابلے میں پاکستانی عوام زیادہ روشن خیال اور ترقی پسندہیں، اسی لئے مذہبی جماعتیں پاکستان میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں آتیں جبکہ بھارت میں اس وقت بھی انتہاپسند جماعت کی حکومت ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف نے بھارتی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے کہاکہ

پاکستان میں تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے، وطن واپسی کاارادہ ظاہرکرتے ہوئے پرویزمشرف نے امید ظاہرکی کہ فوج ان کی مدد کرے گی۔ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم پاکستان مخالف اقدامات کررہے ہیں ، وہ پاک بھارت متنازع امور حل ہی نہیں کرنا چاہتے جبکہ بڑے ملک کی حیثیت سے پہل بھارت کو ہی کرنا ہو گی۔

0 Komentar untuk "میں آرہا ہوں اور فوج میرے ساتھ سیاسی میدان میں ہلچل"

Back To Top