Powered by Blogger.

محکمہ موسمیات نے پھرسے آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی خوشخبری سنادی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں مالاکنڈ، ہزارہ اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن،اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران حیدرآباد اور میرپور خاص ڈویژن میں تیزگرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب،اندرون سندھ اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشک رہے گا، سندھ کے زیادہ ترعلاقوں میں درجہ حرارت آج بھی چالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر رہنے کا امکان ہے۔

0 Komentar untuk " محکمہ موسمیات نے پھرسے آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی خوشخبری سنادی"

Back To Top