Powered by Blogger.

شناختی کارڈ بنوانا انتہائی آسان، حکومت نے شاندار اعلان کردیا

کراچی (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کراچی میں نادرا کے 2 میگا سینٹرز کا افتتاح کردیا، مزید ایک اور کی خوشخبری بھی سنادی، بولے دن ہو یا رات دفاتر 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے۔چوہدری نثار علی خان نے کراچی والوں کیلئے خوشخبری سنادی، دن ہو یا رات شناختی کارڈ بنوانا اب آسان ہوگیا، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری ںثار نے نارتھ ناظم آباد اورڈیفنس فیزون میں نادرا کے 2 میگا سینٹرز کا افتتاح کردیا۔دونوں میگا سینٹرز سے روزانہ 6 ہزار شناختی کارڈ پراسس ہوسکیں گے، معذور اور معمر افراد کیلئے الگ کاؤنڑرز بھی بنائے گئے ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ نے غیرملکیوں کو شناختی کارڈ کے اجراء اور بلاک شناختی کارڈ پر بھی وضاحت پیش کردی۔ شہریوں نے میگا سینٹرز کے قیام کو خوش آئند تو قرار دیا ساتھ ہی نادرا کے ذیلی دفاتر کی تعداد بڑھانے پر بھی زور دیا۔

Tag : News Updates
0 Komentar untuk "شناختی کارڈ بنوانا انتہائی آسان، حکومت نے شاندار اعلان کردیا"

Back To Top